سورة الصافات - آیت 123

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً الیاس بھی مرسلین میں سے تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 اکثر مفسرین (رح) کے نزدیک حضرت الیاس ( علیہ السلام) انبیائے بنی اسرائیل میں سے تھے۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ حضرت ہارون ( علیہ السلام) کی نسل میں سے تھے اور حضرت یوشع ( علیہ السلام) کے بعد بنی اسرائیل کے نگران اعلیٰ ہوئے۔ بعض کہتے ہیں کہ الیاس ( علیہ السلام) حضرت ادریس ( علیہ السلام) ہی کا دوسرا نام تھا مگر زیادہ صحیح بات پہلی ہی ہے۔ ( فتح القدیر)