سورة الصافات - آیت 96
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حالانکہ ” اللہ“ ہی نے تم کو اور ان چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہوپیدا کیا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یا ” جو عمل تم کرتے ہو انہیں بھی اللہ نے پیدا کیا ہے“۔۔۔ معلوم ہوا کہ بندہ کے تمام افعال کا خالق اللہ تعالیٰ ہے اور یہی اہل سنت کا عقیدہ ہے۔ حدیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ ( ابن کثیر)