سورة الصافات - آیت 76
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو بڑے کرب سے بچا لیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 حضرت نوح ( علیہ السلام) کے اهل ( گھر والوں) سے مراد وہ لوگ ہیں جو ان پر ایمان لائے اور ’ ’ کرب عظیم“ ( بڑی مصیبت) سے مراد طوفان میں غرق ہونا بھی ہوسکتا ہے اور قوم کو جھٹلانا اور ستانا بھی۔