سورة الصافات - آیت 38

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم ضرور درد ناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٤ یعنی کفر و شرک کی جو روش تم نے اختیار کی اور رسولوں کی جو تکذیب تم کرتے رہے اس کی سزا تمہیں مل کر رہے گی۔