سورة الصافات - آیت 30
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا بلکہ تم خود ہی سرکش تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی خود تمہارے خمیر میں طغیان و سر کشی بھری تھی اس لئے تم نے حق کو چھوڑ کرہماری اتباع کی تھی اور انبیاء کی مخالفت پر کمر باندھ لی تھی۔ ( ابن کثیر)