سورة الصافات - آیت 24
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حکم ہوگا کہ ذرا انہیں ٹھہراؤ ان سے کچھ پوچھنا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2علماء نے لکھا ہے کہ پہلے حکم ہوگا کہ ان کو صراط جہنم کی طرف لے جائو، پھر صراط پر روک لیا جائے اور ان سے تقریع و توبیخ کے طور پر کہا جائے گا جس کا ذکر آگے آرہا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جس نے کسی چیز کی طرف دعوت دی وہ اس کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا اور اس سے جدا نہیں ہو سکے گا اور جس نے کسی شخص کو دعوت دی ( وہ بھی اس کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا) پھر یہ آیت تلاوت کی۔ (شوکانی)