سورة يس - آیت 77
أَوَلَمْ يَرَ الْإِنسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ واضح طور پر جھگڑالو بن جاتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی ہمارے مقابلہ پر اتر آیا اور ہمارے بارے میں جو بات دل میں آئی بے تکان اور بے خوف و خطر کہہ ڈالی۔