سورة يس - آیت 73
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کے لیے ان میں طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں کیا پھر بھی یہ شکر گزار نہیں ہوتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 مثلاً ان کی کھال، چربی، سینگ، بال اور آنتوں وغیرہ سے سینکڑوں چیزیں بناتے ہیں۔ ف 11 یعنی دودھ اور وہ چیزیں جو دودھ سے بنتی ہیں۔