سورة يس - آیت 55

إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ شغل دھندے سے مراد وہ لذتیں ہیں جن میں اہل جنت اپنے جی بہلا رہے ہونگے اور ان میں ایسے مگن ہوں گے کہ ” ماسوا“ کا خیال تک نہیں آئے گا۔ حدیث میں ہے ” جنت میں تو وہ وہ نعمتیں حاصل ہوں گی جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی کے دل میں ان کا خیال گزارا ہوگا۔ ( ابن کثیر)