سورة يس - آیت 49

مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس کی یہ راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکہ ہے جو اچانک انہیں اس حالت میں دھر لے گا جب یہ جھگڑا کر رہے ہوں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 مراد نفخه فزع یعنی نفخه اولیٰ ہے واللہ اعلم۔ (ابن کثیر) ف 3 یعنی قیامت نا گہاں آئے گی اور وہ اپنے معاملات میں مشغول ہوں گے۔ ( موضح)