سورة يس - آیت 39
وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کردی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند ہوجاتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 اٹھائیس منزلیں ہیں اور ہر منزل میں ایک رات ٹھہرتا ہے اور پھر ایک دو رات مخفی رہنے کے بعد پھر ہلال بن کر نظر آتا ہے اور اس گردش کے حساب سے چل رہا ہے۔ (شوکانی)