سورة سبأ - آیت 53
وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ ۖ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ اس سے پہلے کفر کرچکے تھے اور بلا وجہ دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٢ یعنی محض اپنے گمان سے قرآن اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق جو دل میں آیا کہتے رہے۔ کبھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شاعر اور جھوٹا کہتے، کبھی جادوگر ہونے کی تہمت لگاتے اور کبھی بائولا کہتے، کبھی قرآن کا مذاق اڑاتے اور عقیدہ ٔ توحید پر طعن کرتے اور موت کے بعد دوبارہ زندگی کی تکذیب کرتے۔ الغرض جو دل میں آتا پوری بے باکی اور بے خوفی سے بکتے رہتے۔ ( ابن کثیر وغیرہ)