سورة سبأ - آیت 22
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی مشرکین سے فرمائیں کہ مشرکو! اپنے ان معبودوں کو پکار کر دیکھو جنہیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھتے تھے، وہ زمین و آسمانوں میں ذرّہ برابر چیز کے مالک نہیں ہیں نہ وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی اللہ کا مددگار ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1 اگر وہ مدد نہ کرتا تو خدا یہ آسمان اور زمین نہ بنا سکتا اور نہ ان کا انتظام کرسکتا۔ ( العیاذ باللہ)