يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
اے نبی اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے فرماؤ کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلولٹکا لیا کریں، یہ بہت ہی مناسب ہے تاکہ وہ پہچانی جائیں اور نہ ستائی جائیں، اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور نہایت مہربانی فرمانے والا ہے۔
ف 5 یعنی راستہ والے سمجھ لیں کہ یہ شریف زادیاں ہیں۔ یہ جان کر کوئی انہیں چھیڑنے کی جرأت نہ کریگا۔ روایات میں ہے کہ مسلمان عورتیں رات کو ضروریات کے لئے کہیں باہر نکلتیں تو منافقین انہیں چھیڑنے کی جرأت کرتے۔ پھر جب ان سے پوچھا جاتاتو کہتے ” ہم سمجھے تھے کہ لونڈیاں ہیں“ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ( شوکانی) چادروں کے گھونگھٹ اوپر سے ڈال لیا کریں یعنی سارا چہرہ چھپا لیا کریں صرف ایک آنکھ رہنے دیں۔ ( ابن جریر، واحدی)