سورة الأحزاب - آیت 57
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اذّیت دیتے ہیں اللہ نے ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی ہے، اور ان کے لیے ذلیل کردینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 اللہ تعالیٰ کو ستانا کفر و شرک اور اس کی نافرمانی کرنا ہے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ستانا یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) كی تکذیب و مخالفت کی جائے، ازواج مطہرات پر طعن و تشنیع کیا جائے، صحابہ (رض) کے حق میں طعن کیا جائے۔ حدیث میں ہے :( مَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي) ( ابن کثیر)