سورة الأحزاب - آیت 54
إِن تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تم کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ کو ہر بات کا علم ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف ٦ اس آیت میں ان لوگوں کے لئے وعید ہے جن کی طرف آیت İذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ Ĭاور İوَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِĬ میں ارشاد فرمایا ہے۔ یعنی اگر تم آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یا آپ کی ازواج (رض) مطہرات کے متعلق دل میں کوئی بُرا خیال رکھو گے تو اللہ تعالیٰ سے چھپا نہ رہے گا اور تمہیں اس کی ضرور سزا ملے گی۔ (فھذہ الایۃ منعطفۃ علی ما قبلھا) (قرطبی)