سورة الأحزاب - آیت 42
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی اس کی تسبیح و تحمید اور تکبیر و تحلیل کرتے رہو۔ اللہ کے ذکر خصوصاً سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ٖ کہنے کی فضلیت ہیں متعد احادیث ثابت ہیں۔ صحیحین میں ہے کہ جس نے سو مرتبہ ” سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ “ کہا اس کے تمام گناہ ساقط کردیئے گئے چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ ( شوکانی)