سورة الأحزاب - آیت 40

مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لوگو! محمد (ﷺ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کا رسول اور خاتم النبیین ہے اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1یعنی جس شخص۔۔۔ زید (رض) بن حارثہ۔۔۔۔ کی مطلقہ بیوی سے انہوں نے نکاح کیا ہے وہ ان کابیٹا ہے کب کہ کوئی یہ اعتراض کرسکے کہ انہوں نے اپنی بہو سے نکاح کرلیا۔ واضح رہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جتنے بیٹے ہوئے ؟ بچپن ہی میں گزر گئے اور کوئی بھی اس عمر کو نہیں پہنچا کہ مرد کہلا سکے۔ صرف لڑکیاں تھیں اور ان میں بھی صرف حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد باقی رہی۔ ف 2 لفظی ترجمہ یہ ہے۔” البتہ وہ اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے اور نبیوں کا ختم کرنے والا “۔ اس سے قطعی طور پر معلوم ہوا کہ محمدﷺ رہتی دنیا تک اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے اور پھر احادیث صحیحہ میں اس خاتم النبیین ہونے کی تشریح کردی گئی ہے جس کے بعد کسی التباس کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کا نزول ختم نبوت کے منافی نہیں ہے کیونکہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کی شریعت پر چلیں گے۔ آج تک پوری امت کا یہ متفق علیہ عقیدہ چلا آیا ہے۔ پس ختم نبوت کا منکر قطعی کافر اور ملت اسلام سے خارج ہے۔