سورة السجدة - آیت 28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ لوگ کہتے ہیں کہ فیصلہ کب ہوگا۔ اگر تم سچے ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8 یعنی یہ جو کہتے ہو کہ ایک دن آئے گاجب اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا، تو بتاو یہ فیصلہ کا دن کب آئے گا ؟ یہ بات کافر مسلمانوں سے کہا کرتے۔۔۔ فیصلہ کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے۔ (شوکانی)