سورة السجدة - آیت 12
وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُو رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کاش تم اس وقت دیکھو جب مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اچھی طرح دیکھ لیا اور سن لیا، اب ہمیں واپس بھیج دے تاکہ ہم نیک عمل کریں، کیونکہ ہمیں یقین ہوگیا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 مگر اس سوقت یقین ہوجانے کا کیا فائدہ؟ جو وقت یقین کے فائدہ دینے کا تھا ( یعنی دنیا میں) وہ تو انہوں نے گنوا دیا۔