سورة لقمان - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یہ سورۃ مکی ہے مگر اس کی İ وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ ‌مِنْ ‌شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ Ĭ سےİ وَأَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ Ĭ تک تین آیتیں غیر مکی ہیں اور بعض مفسرین نے ان کو بھی مکی قرار دیا ہے۔ حضرت براء(رض) سے روایت ہے کہ ہم نبی ﷺ کے پیچھے ظہر کی نماز پڑھا کرتے اور’’ سورۃ لقمان‘‘ اور’’ ذاریات‘‘ کی کوئی آیت سنتے جاتے تھے۔ منقول ہے کہ قریش نے حضرت لقمان اور اس کے بیٹے کے قصہ کے متعلق سوال کیا، اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ (روح ۔ شوکانی)