سورة الروم - آیت 59

كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اسی طرح اللہ ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو بے علم ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی جن کے دل صحیح علم سے کورے ہوتے ہیں اور وہ ہٹ دھرمی سے ہر بات سے انکار ہی کرتے چلے جاتے ہیں بالآخر اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان میں قبول حق کی صلاحیت ہی باقی نہیں رہتی۔