سورة الروم - آیت 57
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس اس دن ظالموں کی معذرت انہیں کوئی فائدہ نہیں دے گی اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی آخرت میں توبہ کرنے اور پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کا انہیں کوئی موقع نہ دیا جائے گا۔