سورة الروم - آیت 53

وَمَا أَنتَ بِهَادِ الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہ راست پر لا سکتے ہو۔ آپ تو صرف انہی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور انہیں مانتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی انکے دل اندھے ہیں جنہیں گمراہی سے نکال کر نجات کی راہ پر لے آنا آپﷺ کے بس میں نہیں ہے اور نہ ایسا کرنا آپﷺ کی ذمہ داری ہے۔ ف 8 کیونکہ انہی میں یہ صلاحیت ہے کہ کسی بات کو سن کر اس پر غور و فکر کرسکیں۔ ف 9 یعنی حق کے سامنے سر تسلیم خم کرتے اور اس کی راہ پر چلتے ہیں۔ (دیکھیے سورۃ نمل آیت 81)