سورة الروم - آیت 29

بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ فَمَن يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر یہ ظالم جہالت کی بنا پر اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب اس شخص کو کون راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو؟ ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہو سکتا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 اللہ تعالیٰ کی طر گمراہی کی نسبت اس اعتبار سے ہے کہ وہ ہر چیز کا خلاق ہے ورنہ انسان کی گمراہی کا سبب خود اس کی ہٹ دھرمی ہے۔