سورة آل عمران - آیت 47

قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مریم کہنے لگی الٰہی ! مجھے بیٹا کیسے ہوگا؟ حالانکہ مجھے تو کسی انسان نے ہاتھ نہیں لگایا۔ اسے فرشتے نے کہا اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے پیدا کرتا ہے جب وہ کسی کام کو کرنا چاہتا ہے تو صرف یہ حکم دیتا ہے کہ ہو جاتو وہ ہوجاتا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 حضرت مریم ( علیھا السلام) کو جب لڑکے کی خوشخبری دی گئی تو انہوں نے تعجب کا اظہار کیا İ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدĬ کہ مجھے تو آج تک کسی مردنے ہاتھ تک نہیں لگا یا پھر میرے ہاں بچہ کیسے ہوسکتا ہے۔ ؟ اللہ تعالیٰ نےİ كَذَٰلِكِ ٱللَّهُ الخĬ فرماکر انہیں تسلی دی یعنی اللہ تعالیٰ کے لیے یہ کوئی مشکل نہیں ہے۔ مزید دیکھئے (سورۃ مریم آیت 20۔21)