سورة العنكبوت - آیت 50
وَقَالُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِّن رَّبِّهِ ۖ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ کہتے ہیں کہ اس شخص پر نشانیاں اس کے رب کی طرف سے کیوں نہ اتاری گئیں۔ فرمائیں نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف10۔ یعنی دوسرے انبیا ( علیہ السلام) کی طرح ایسے معجزے جنہیں دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے واقعی نبی ہونے سے انکار نہ کیا جاسکتا۔ (قرطبی)