سورة آل عمران - آیت 46

وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ لوگوں سے گہوارہ اور پختہ عمر میں باتیں کرے گا اور وہ نیک لوگوں میں سے ہو گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 سورت مریم آیت 30۔33، میں وہ باتیں بھی مذکور ہیں جو حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) نے اپنی پیدا ئش کے بعد مہد میں کیں۔ حدیث میں ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا : ماں کی گود میں چار بچوں نے کلام کیا۔ عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام) شاہد یوسف م، صاحب جریج اور فرعون کی ماشطہ کے لڑکے نے (فتح البیان )