سورة العنكبوت - آیت 15

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نوح اور کشتی والوں کو ہم نے بچا لیا اور اسے دنیا والوں کے لیے نشان عبرت بناکر رکھ دیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5۔ وہ صدیوں تک جودی پہاڑ کی چوٹی پر موجود رہی اور بعد کی نسلوں کو خبر دیتی رہی کہ اس سرزمین میں کبھی ایسا طوفان آیا تھا۔ جس کی بدولت یہ اتنی بڑی کشتی پہاڑ کی چوٹی پر پہنچی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” وَجَعَلْنَاهَا “ میں ” ھا“ کی ضمیر اس واقعہ یا عذاب کے لئے قرار دی جائے۔ (شوکانی)