سورة العنكبوت - آیت 4
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَن يَسْبِقُونَا ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور کیا وہ لوگ جو برے کام کر رہے ہیں وہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے وہ بہت ہی غلط سمجھ بیٹھے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ الفاظ گو عام ہیں مگر روئے سخن کفار مکہ اور ان کے سرداروں کی طرف ہے جو مسلمانوں کو اذیتیں پہنچا رہے تھے اور ان کو سخت تنبیہ کی ہے۔