سورة القصص - آیت 74
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس دن اللہ انہیں پکارے گا اور پوچھے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کو کا تم گمان کرتے تھے۔ ؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ اس سے پہلے بھی یہی مضمون تھا۔ اسے دہرایا اس لئے گیا کہ کافروں کو تو بیخ و زجر کے طور پر بار بار اس قسم کی آواز دی جائے گی۔ کبھی وہ اپنے جھوٹے معبودوں کو پکاریں گے اور کوئی جواب نہ پائیں گے اور کبھی مایوس ہو کر خاموش ہو رہیں گے۔ (کذانی ابن کثیر)