سورة القصص - آیت 65

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جس دن اللہ ان کو پکارے گا اور پوچھے گا کہ جو رسول بھیجے گئے تھے انہیں تم نے کیا جواب دیا تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف9۔ جب انہوں نے تمہیں میرا پیغام پہنچایا اور اس پر چلنے کی ہدایت کی ؟ اوپر ندائے اول میں توحید کے متعلق سوال کا ذکر ہے اور اب ندائے ثانی میں نبوت کے متعلق ہے۔ یہی دو سوال قبر میں ہوں گے یعنی ‌مَنْ ‌رَبُّكَ و ‌مَنْ ‌نَبِيُّكَ؟ (قرطبی۔ ابن کثیر)