سورة القصص - آیت 27
قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَىٰ أَن تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ ۖ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِندِكَ ۖ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ ۚ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کے باپ نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ اپنی ان دوبیٹیوں میں سے ایک کا نکاح آپ کے ساتھ کردوں بشرطیکہ آپ آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کریں اور اگر دس سال پورے کردیں تو یہ آپ کی مرضی ہے۔ میں آپ پر سختی نہیں کرنا چاہتا آپ ان شاء اللہ مجھے نیک آدمی پائیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ کہ خواہ مخواہ دس برس پورے کرے یا سخت سخت کام سرانجام دے۔ معلوم ہوا کہ اجارہ کو صداق (مہر) مقرر کیا جاسکتا ہے۔ احادیث سے بھی یہ ثابت ہے۔ (قرطبی)