سورة القصص - آیت 26

قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ ۖ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے عرض کی اباجان اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں یہ طاقت ور اور امانتدار ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ اور یہ دونوں صفات اس شخص میں پائی جاتی ہیں۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : زور دیکھا ڈول ڈالنے سے اور امانت دیکھی بے طمع ہونے سے (موضح)