سورة القصص - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
9۔ یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوئی۔ بعض کہتے ہیں کہ اس کی آیت : ” ان الذی فرض علیک القران لراوک الی معاد“ ہجرت کے بعد جحفہ میں اتری۔ بعض کہتے ہیں کہ اس میں ” الذی اتیناھم الکتاب“ سے ” لانیتغی الجاھلین“ کا حصہ مدنی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے دوسری روایت یہ بھی ہے کہ یہ سورۃ اور حدید کا آخری حصہ اصحاب نجاشی کے متعلق نازل ہوا جو جنگ احد کے موقع پر مدینہ آئے۔