سورة النمل - آیت 91
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر کے رب کی عبادت کروں جس نے اسے حرمت بخشی اور ہر چیز اسی کے لیے ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ مسلم بن کر رہوں۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ یعنی اسے حرم بنایا جس میں نہ کوئی خون کیا جاسکتا ہے، نہ کسی پر ظلم ہوسکتا ہے نہ شکار کیا جاسکتا ہے اور نہ درخت کاٹا جاسکتا ہے۔