سورة النمل - آیت 90

وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو برائی لے کر آئیں گے وہ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے کیا تم اس کے سوا کوئی اور جزا پا سکتے ہو کہ جیسا کروویسا بھرو؟“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ یہاں برائی سے شرک مراد ہونے پر صحابہ اور بعد کے علما کی ایک جماعت کا اتفاق ہے بلکہ بعض نے مفسرین (رح) کا اتفاق نقل کیا ہے۔ اس تخصیص کی وجہ وہ ہولناک سزا ہے جو آگے بیان کی جا رہی ہے۔ (شوکانی)