سورة النمل - آیت 78
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُم بِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً آپ کا رب ان لوگوں کے درمیان اپنے حکم کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والاہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ یا دنیا ہی میں ان کی تحریفات کا بھانڈا پھوڑ کر ان کے حق یا باطل پر ہونے کا فیصلہ کر دیگا۔ (شوکانی)