سورة النمل - آیت 72
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرما دیں کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا کچھ حصہ تمہارے قریب ہی آچکا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ یعنی قریب ہی پہنچ گیا ہو۔ اس ” کچھ عذاب“ سے مراد قبر کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور وہ عذاب بھی جس سے مشرکین مکہ بدر کے دن دوچار ہوئے۔ (شوکانی)