سورة النمل - آیت 70
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی ان کے حال پر غم نہ کرو اور نہ ان کی شراتوں پر دل گرفتہ ہوں۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4۔ یعنی اللہ تعالیٰ آپ ( علیہ السلام) کا محافظ اور نگہبان ہے۔ یہ لوگ اپنے مکر و فریب میں خود گرفتار ہونگے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کچھ نہیں بگاڑسکیں گے : چاہ کن را چاہ درپیش۔ (وحیدی) اس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی ہے۔ (کبیر)