سورة النمل - آیت 28
اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ میرا خط لے جا اور اسے ان لوگوں کی سامنے ڈال دے۔ پھر دور ہو کر دیکھ کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ یعنی جو باتیں وہ آپس میں کریں انہیں سنتا اور ان پر سوچ بچار کرتا رہ اور پھر مجھ سے آ کر بیان کر۔ (شوکانی) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” یعنی آپ کو معلوم نہ کروا لیکن وہاں کا ماجرا دیکھ آ، ہد ہد (وہ خط) لے گیا۔ بلقیس جہاں اکیلی سوتی تھی روزن (روشندان) میں سے جا کر اس کی چھاتی پر رکھ دیا۔ (موضح)