سورة النمل - آیت 7

إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے ابھی وہاں سے کوئی خبرلے کر آتاہوں یا کوئی انگارالاتا ہوں تاکہ آپ تاپ سکیں۔ (٧)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) مدین میں آٹھ یا دس سال گزارنے کے بعد اپنے بیوی بچوں سمیت مصر جانے کے لئے کوہ طور کے پاس سے گزر رہے تھے۔