سورة النمل - آیت 7
إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے ابھی وہاں سے کوئی خبرلے کر آتاہوں یا کوئی انگارالاتا ہوں تاکہ آپ تاپ سکیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) مدین میں آٹھ یا دس سال گزارنے کے بعد اپنے بیوی بچوں سمیت مصر جانے کے لئے کوہ طور کے پاس سے گزر رہے تھے۔