سورة النمل - آیت 5

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بدترین عذاب ہے اور آخرت میں سب سے زیادہ نقصان پانے والے ہیں۔“ (٥)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ بعض مفسرین (رح) نے اگلے جملہ میں آخرت کا ذکر آنے کی وجہ سے اس عذاب سے مراد صرف دنیا کا عذاب لیا ہے جیسے قتل و قید وغیرہ۔