سورة الشعراء - آیت 173

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان پر پتھروں کی بری برسات بارش برسائی۔ جوڈرائے جانے والوں پر برسی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ جیسا کہ سورہ ہود میں بصراحت فرمایا : İ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً ‌مِنْ ‌سِجِّيلٍ مَنْضُودٍ Ĭ ۔ اور ہم نے اس پر کھڑنجے کے پتھر تہ بہ تہ (یا پے در پے) برسائے۔ (آیت 82) اولاً ان کی بستیوں کو الٹ دیا گیا اور اوپر سے مینہ برسایا۔ (قرطبی)