سورة الشعراء - آیت 166

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تمہاری بیویوں کو تمہارے رب نے جس لیے پیدا کیا ہے انہیں چھوڑدیتے ہو؟ تم لوگ تو حد سے ہی گزرگئے ہو۔ (١٦٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

12۔ یعنی یہ خلاف فطرت کام کر کے آدمیت کی حد سے بھی نکل چکے ہو۔