سورة الشعراء - آیت 161

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یاد کرو جب ان کے بھائی لوط نے ان سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ہو ؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ حضرت لوط ( علیہ السلام) جس بستی میں جا کر رہے تھے اس کا نا م ” سدوم“ تھا۔ اس کے رہنے والوں کو حضرت لوط ( علیہ السلام) کی قوم اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے ہم وطن یا ہم شہر تھے۔ اگرچہ وہ اصلاً بابل کے رہنے والے تھے اور اپنے چچا حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے بھیجنے پر وہاں گئے تھے۔ قصہ کی تفصیل سورۃ اعراف اور ہود میں گزر چکی ہے۔ (دیکھئے اعراف آیت 80 تا 84 و ہود آیت 69 تا 83 ضمن قصہ ابراہیم)۔