سورة الشعراء - آیت 100

فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے۔ (١٠٠)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

9۔ یعنی جن جن کو ہم دنیا میں اپنا سفارشی سمجھتے تھے اور ہمارا خیال تھا کہ ان کا دامن تھام لیں گے تو ہمارا بیڑا پار ہے آج ان میں سے کوئی نظر نہیں آتا۔