سورة الشعراء - آیت 91
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور دوزخ گمراہ لوگوں کے سامنے کھڑی کی جائے گی۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ جیسے مومنوں کو جنت کا نظارہ ہوگا اور وہ لطف اندوز ہوں گے اسی طرح کافروں کو بھی میدان حشر میں ہی دوزخ دکھائی دینے لگے گی جو ان کا ٹھکانہ بننے والی ہے تاکہ مومنین کی خوشی میں اضافہ ہو اور کافر زیادہ غمناک ہوں۔ (شوکانی)