سورة الشعراء - آیت 48

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہاں موسیٰ اور ہارون کے رب پر ایمان لاتے ہیں۔“ (٤٨)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔” سارے جہاں کے مالک ” کے ساتھ“ جو موسیٰ ( علیہ السلام) و ہارون کا رب ہے“ اس لئے کہا کہ کہیں فرعون کو شبہ نہ ہو کہ انہوں نے اس کو سارے جہان کا مالک قرار دیا ہے کیونکہ وہ بھی اپنے آپ کو رب کہتا تھا۔ (کبیر)